۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
مراسم جشن بزرگ میلاد حضرت معصومه(س) در عالیشهر

حوزہ/ امام جمعہ عالیشهر ایران نے کہا کہ آج مغربی ثقافت میں خواتین کیلئے کوئی اہمیت اور مقام نہیں ہے اور اس کی عزت کو ایک جانور کے برابر کر دیا ہے، لہٰذا مغرب کو عورتوں پر ہونے والے ظلم کا جواب دینا ہوگا۔ مغرب کے مقابل اسلام میں اس حد تک خواتین کا مقام بلند ہے کہ رسول خدا (ص) با حجاب لڑکیوں اور عورتوں کی تعظیم کرتے ہیں اور اپنی بیٹی فاطمه زہراء سلام اللہ علیہا کے ہاتھوں کا بوسہ لیتے ہیں۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام جمعہ عالیشهر حجت الاسلام حمیدی نژاد نے بوشہر ایران میں ولادتِ باسعادت حضرت فاطمه معصومه سلام اللہ علیہا اور عشرۂ کرامت کی مناسبت سے خواتین کیلئے منعقدہ جشن میلاد سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج مغربی ثقافت میں خواتین کیلئے کوئی اہمیت اور مقام نہیں ہے اور اس کی عزت کو ایک جانور کے برابر کر دیا ہے، لہٰذا مغرب کو عورتوں پر ہونے والے ظلم کا جواب دینا ہوگا۔

مغربی کلچر میں خواتین کیلئے کوئی اہمیت اور مقام نہیں، حجت الاسلام حمیدی نژاد

انہوں نے کہا کہ لڑکیوں سے سب سے زیادہ محبت پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کرتے ہیں۔ آپ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم فرماتے ہیں: جو کسی لڑکی کی دیکھ بھال کرے گا، خدا اسے جنت میں داخل کرے گا۔ اس کے علاوہ، پیغمبر اسلام صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم لڑکیوں کو حجاب کا حکم دیتے ہیں تاکہ زندگی میں کوئی آپ کو نقصان نہ پہنچا سکے، لیکن رسول خدا کے دشمن جو کہ ہمارے بھی دشمن ہیں، کہتے ہیں کہ لڑکیوں کو آزاد ہونا چاہیئے، جبکہ دشمنوں کی آزادی سے مراد، کچھ اور ہے۔

امام جمعہ عالیشهر نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ دشمن کی آزادی سے مراد خواتین کو ننگا کرنا ہے، کہا کہ ان کیلئے لڑکیوں کی شخصیت اور انسانیت اہم نہیں ہے، بلکہ ان کیلئے اپنا سکون ہی ضروری ہے کہ جنسی اور مادی خواہشات تک آسانی سے رسائی ہو اور اسی لئے ہماری خواتین کے پردے اور حجاب کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج مغربی ثقافت میں خواتین کیلئے کوئی اہمیت اور مقام نہیں ہے اور اس کی عزت کو ایک جانور کے برابر کر دیا ہے، لہٰذا مغرب کو عورتوں پر ہونے والے ظلم کا جواب دینا ہوگا۔

امام جمعہ عالیشهر نے مغرب میں خواتین کے حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مغرب کے مقابل اسلام میں اس حد تک خواتین کا مقام بلند ہے کہ رسول خدا صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم با حجاب لڑکی اور عورت کے سامنے جھکتے ہیں اور اپنی بیٹی فاطمه زہراء سلام اللہ علیہا کے ہاتھوں کا بوسہ لیتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .